• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 24723

    عنوان: عذاب قبر کی کیا حقیقت ہے؟ہم نے تو بچپن سے سنا ہے کہ عقیدہ ٴآخرت ایمان کا لازمی جزؤ ہے اور کیا قبر کے عذاب پر بھی ایمان لانا ہر مسلمان پر فرض ہے؟ ایک مسلمان جس کے گناہ بہت ہیں اور وہ عذاب کا مستحق ہے ، قیامت سے کچھ پہلے انتقال کرجاتاہے تو کیا اس کو صرف آخرت کا عذاب ملے گا؟ قبر کا نہیں؟

    سوال: عذاب قبر کی کیا حقیقت ہے؟ہم نے تو بچپن سے سنا ہے کہ عقیدہ ٴآخرت ایمان کا لازمی جزؤ ہے اور کیا قبر کے عذاب پر بھی ایمان لانا ہر مسلمان پر فرض ہے؟ ایک مسلمان جس کے گناہ بہت ہیں اور وہ عذاب کا مستحق ہے ، قیامت سے کچھ پہلے انتقال کرجاتاہے تو کیا اس کو صرف آخرت کا عذاب ملے گا؟ قبر کا نہیں؟

    جواب نمبر: 24723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1326=1073-10/1431

    عذاب قبر حق ہے اس پر ایمان لانا واجب ہے، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عذاب قبر کے بارے میں معلوم کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عذاب القبر حق قبر کا عذاب حق ہے۔ مشکاة:۲۵، حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہرنمازکے بعد عذاب قبر سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ محدثین نے اثبات عذاب القبر کے عنوان سے بھی حدیثیں جمع کی ہیں، چنانچہ مشکاة شریف میں بھی یہ باب موجود ہے، کسی کو ہلکا عذاب ہوگا کسی کو سخت، علماء نے اس کے منکر کو کافر کہا ہے: یکفر بإنکار روٴیة اللہ تعالیٰ عز وجل بعددخول الجنة وبإنکار عذاب القبر (عالمگیري: ۲/۲۷۴) کسی کو کم عذاب دینا کسی کو کم دینا یا کمیت اور کیفیت میں فرق ہونا یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ اور ان کے عدل کا مقتضی ہوگا، اس میں عقل چلانے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند