• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 968

    عنوان: علمائے کرام کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبروں سے فیض حاصل ہوتا ہے؟

    سوال: علمائے کرام کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبروں سے فیض حاصل ہوتا ہے؟ اس طرح کہ اگر کوئی مرید اپنے پیر صاحب کے قبر پر جائے اور ان کے پاس بیٹھے اور ان سے باتیں کرے اور کہے مجھ کو پیر صاحب مسئلوں کا حل بتلادیتے ہیں حالاں کہ وہ انتقال فرماچکے ہیں اور وہ ان کی قبر پر جاکر ان سے باتیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھ کو فیض حاصل ہورہا ہے۔ براہ مہربانی ایسے شخص کا یہ عقیدہ صحیح ہے یا نہیں؟اور علمائے دیوبند اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 968

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 744/ب = 700/ب)

     

    بعض صاحب نسبت بزرگ کو کشف قبوری بھی ہوتا ہے اورجس طرح خواب میں آدمی دیکھتا اور باتیں کرتا ہے اسی طرح کشف میں ہوتا ہے۔ ایسے صاحب نسبت بزرگ اس طرح کی حالت کا اخفا کرتے ہیں، اس کا اظہار نہیں کرتے۔ سوال میں جس مرید کا ذکر آپ نے کیا ہے اس کے مرتبہ کا ہمیں علم نہیں؛ اس لیے اس کے بارے میں ہم کچھ نہیں لکھ سکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند