• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 24190

    عنوان: میں نے سناہے کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ کی مٹی اللہ کے عرش سے بھی عظیم ہے؟ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    سوال: میں نے سناہے کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ کی مٹی اللہ کے عرش سے بھی عظیم ہے؟ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 24190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1715=1715-1/1432

    یہ بات درست ہے، چنانچہ درمختار میں ہے: ومکة أفضل منہا علی الراجح إلا ما ضم أعضائہ علیہ الصلاة والسلام فإنہ أفضل مطلقًا حتی من الکعبة والعرش والکرسي، وفي الشامي: وقد نقل القاضي عیاض وغیرہ الإجماع علی تفضیلہ حتی علی الکعبة وأن الخلاف فیما عداہ، ونقل عن ابن عقیل الحنبلي أن تلک البقعة أفضل من العرش․․․ (شامي زکریا: ۴/۵۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند