• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147526

    عنوان: مسجد کے لیے بجلی کی چوری؟

    سوال: ہمارے محلے کی ایک مسجد میں ڈائریکٹ تار سے کنکشن ہے جوکہ قانوناً منع ہے توایسی مسجد میں نماز پڑھنے سے کیا نماز میں کوء کراہت یا قباحت ہے ؟

    جواب نمبر: 147526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 400-372/M=4/1438

    بجلی کی چوری ناجائز ہے اور مسجد جیسی مقدس اور محترم جگہ میں اس کا ارتکاب اور بھی برا ہے مسجد کی انتظامیہ کمیٹی یا متولی کو اس جانب توجہ دلائیں کہ وہ مسجد میں میٹر لگوائیں اور اب تک چوری سے جس قدر بجلی استعمال کی گئی ہے اس کا بل کسی بھی عنوان سے سرکاری محکمہ میں جمع کرادیں، ایسی مسجد میں نماز ہوجاتی ہے لیکن چوری کی لائٹ سے بتی، پنکھے اور پانی کے استعمال سے ثواب میں کمی ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند