• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 38060

    عنوان: مثلا حاضر نظر ور آنکھو کو چومنا

    سوال: ۱-مثلا حاضر و ناظر میں بریلوی یہ مانتے ہیں اور ور بتاتے ہیں کہ یہ دنیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح دیکھتی ہے جیسے پوری دنیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی میں ہو تو وہ لوگ اس حدیث کو بول کر کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے انسانوں کو دیکھتے ہیں اور سنتے ہیں تو ایسی کوئی حدیث ہے تو بتائیں۔ ۲- انگوٹھا چوم کر آنکھوں پہ اسلئے لگاتے ہیں کیوں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ایسا عمل کیا تھا جب حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آتا تھا ۔ براہ کرم،بتائیں کہ اس کی کیا حقیقت ہے؟

    جواب نمبر: 38060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 612-531/B=5/1433 (۱) ایسی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری، جو لوگ ایسی بات کہتے ہیں، ان سے ہی حدیث کا حوالہ طلب کریں۔ (۲) حضرت ابوبکر کا یہ عمل کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سن کر انگوٹھے چومنے کا ذکر کسی حدیث سے ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند