عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 5241
شادی کی تقریب شروع ہونے سے پہلے مستورات گھر پر رشتہ داروں کو بلا کر قرآن خوانی کراتی ہیں اور سب کو کھانا کھلاتی ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
شادی کی تقریب شروع ہونے سے پہلے مستورات گھر پر رشتہ داروں کو بلا کر قرآن خوانی کراتی ہیں اور سب کو کھانا کھلاتی ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
جواب نمبر: 5241
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 291=291/ م
مروجہ اجتماعی قرآن خوانی بہت سی خرابیوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے: یکرہ للقوم أن یقرأوا القرآن جملة الخ (الھندیة) شادی بیاہ کے موقع پر قرآن خوانی محض ایک رسم بن چکی ہے، اس کو ترک کرنا چاہیے، قرآن خوانی کے بعد کھانے پینے کا عمل بھی انھیں خرابیوں کا ایک حصہ ہے جو صحیح نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند