• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 604156

    عنوان:

    واٹس ایپ پر گروپ بناکر کسی مریض کے لیے "یا سلام" کی تسبیح سوا لاکھ مرتبہ پڑھنا؟

    سوال:

    سوال : واٹس ایپ پر گروپ بناکر "یا سلام" کی تسبیح سوا لاکھ مرتبہ پڑھنا کسی مریض کے لئے یا پچاس ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنا اجتماعی طور پر اور کسی انتقال ہوئے شخص کو بخش دینا اور اسی طرح سورة الملک بھی پڑھ پڑھ کر اسی طرح گروپ میں جمع کرنا کسسی انتقال ہوئے شخص کو بخشنا. کیا طریقہ کار صحیح ہے نفلی عبادات کو اس طرح لوگوں پر ظاہر کرنا. اور تعداد کا معین کرنا. برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 604156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 868-911/B=01/1443

     کسی مریض کی شفاء کے لئے یا میت کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی طور پر تسبیح پڑھنا یا قرآن پاک کی سورہ پڑھنا ثابت نہیں۔ تنہا اپنے اپنے گھروں میں جس قدر چاہیں پڑھ کر ایصال ثواب کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند