• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 604224

    عنوان:

    کسی افتتاحی تقریب میں ناریل پھوڑنا؟

    سوال:

    کیا کسی سرکاری یا غیر سرکاری کاموں کے افتتاح کے موقع پر ناریل پھوڑنا پتھر پر ایک مسلمان کیلئے کیا حکم رکھتا ہے ؟

    جواب نمبر: 604224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 887-918/B=01/1443

     یہ غیر قوموں کا طریقہ ہے، ہمیں ایسی رسموں کے اختیار کرنے سے بچنا چاہئے۔ حدیث شریف میں آیا ہے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”میں غیر اسلامی رسموں کو مٹانے کے لئے بھیجا گیا ہوں“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند