• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 13842

    عنوان:

    میرے دادا دادی کے انتقال کو کافی عرصہ ہوگیا۔ ان کے ایک لڑکااور تین لڑکیاں ہیں۔ ایک لڑکی کا دادا کے انتقال کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔ اب اگر دادا کی ملکیت دس لاکھ یا پندرہ لاکھ ہے تو کیسے تقسیم ہوگی؟

    سوال:

    میرے دادا دادی کے انتقال کو کافی عرصہ ہوگیا۔ ان کے ایک لڑکااور تین لڑکیاں ہیں۔ ایک لڑکی کا دادا کے انتقال کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔ اب اگر دادا کی ملکیت دس لاکھ یا پندرہ لاکھ ہے تو کیسے تقسیم ہوگی؟

    جواب نمبر: 13842

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 979=979/م

    صورت مسئولہ میں میں دادا، دادی کا پورا ترکہ بشمول دس یا پندرہ لاکھ نقدی وغیرہ حقوق مقدمہ علی المیراث کی ادائیگی کے بعد 5 حصوں میں تقسیم ہوگا جن میں سے ایک ایک حصہ تینوں لڑکیوں میں سے ہر ایک کو اور دو حصے لڑکے کو مل جائیں گے، جو لڑکی دادا کے انتقال کے بعد انتقال کرگئی اس کا ترکہ اس کے شرعی ورثہ میں حسب حصص منقسم ہوگا، انتقال شدہ لڑکی کے ورثہ کی تفصیل لکھتے تو مسئلے کی تخریج کردی جاتی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند