معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 32761
جواب نمبر: 32761
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 1017=853-7/1432 پہلے آپ اسکی وضاحت کریں کہ اسماعیل شیخ کے والدین اور ان کی بیوی میں سے ان کی وفات کے وقت کوئی زندہ تھا یا نہیں؟ یعقوب کے انتقال کے وقت ان کی بیوی اور یعقوب کی والدہ زندہ تھیں یا نہیں؟ اسی طرح رازق کے انتقال کے وقت رازق کی بیوی اور والدہ زندہ تھیں یا نہیں۔ نیز جیب النساء کے انتقال کے وقت ان کے شوہر اور والدہ بقید حیات تھے یا وفات پاچکے تھے، نیز یہ بھی وضاحت کریں کہ چاند بی بی کے انتقال کے وقت ان کے شوہر اور والدہ زندہ تھے یا نہیں؟ ان امور کی وضاحت کے بعد ان شاء اللہ جواب لکھا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند