معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 172500
جواب نمبر: 172500
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1212-1060/D=12/1440
شریعت مطہرہ نے وراثت میں لڑکیوں کا بھی حصہ مقرر کیا ہے۔ پس لڑکیوں کو ان کے حق سے محروم کرنا اور ان کا حق نہ دینا بہت سخت گناہ ہے۔ لہٰذا آپ سب مل کر بھائی کو بھی شریعت کے مطابق ترکہ کی تقسیم پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کوشش کے باوجود بھائی تیار نہ ہو۔ تو آپ کے قبضہ میں جو زمین ہے اس کے سات حصے کرکے ایک ایک حصہ تینوں بہنوں کو دیدیں۔ دو حصے کے آپ حقدار ہیں۔ اور دو بھائی کا ہے۔ اور بھائی کے جو دو حصے ہیں، وہ بھی اپنے قبضہ میں رکھ کر بھائی کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی قبضہ والی زمین میں میرے جو دو حصے ہیں ان دو حصوں کے بدلے ان دو حصوں کو میں لے رہا ہوں اس طرح آپ چار حصے کے مالک ہو جائیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند