• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 57356

    عنوان: میرے والد اور والدہ نے عمرہ پر جانے کی نیت کی تھی لیکن والد کا انتقا ل ہوچکا ہے اب والدہ چاہتی ہیں کہ میں والد کی طرف سے عمرہ ادا کروں والد کی پروویڈنٹ فنڈ کی رقم سے ۔ کیا میں آئندہ ماہ ان پیسوں سے اپنا اور والد کا عمرہ ادا کرسکتا ہوں۔ تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال: میرے والد اور والدہ نے عمرہ پر جانے کی نیت کی تھی لیکن والد کا انتقا ل ہوچکا ہے اب والدہ چاہتی ہیں کہ میں والد کی طرف سے عمرہ ادا کروں والد کی پروویڈنٹ فنڈ کی رقم سے ۔ کیا میں آئندہ ماہ ان پیسوں سے اپنا اور والد کا عمرہ ادا کرسکتا ہوں۔ تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 283-295/N=4/1436-U اگر آپ کے سب بھائی بہن اوروالد مرحوم کے دیگر وارثین اجازت دیں اوران میں کوئی شرعاً نابالغ نہ ہو تو آپ والد مرحوم کی پراویڈنٹ فنڈ کی رقم سے اپنا اور والد صاحب کا عمرہ کرسکتے ہیں ، اور اگر سب وارثین اجازت نہ دیں یا ان میں کوئی نابالغ ہو تو ترکہ کی تقسیم سے پہلے ترکہ کی رقم سے اپنا یا والد مرحوم کا عمرہ کرنا جائز نہیں، البتہ ترکہ تقسیم ہوجائے پھر آپ اپنے حصہ سے یا والدہ دیں تو ان کے حصہ سے اپنا یا والد کا عمرہ کریں تواس میں کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند