• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 2062

    عنوان:

    اذان یا نعت وغیرہ کو رنگ ٹون بنانا؟

    سوال:

    (۱) کیا موبائل کی رنگ ٹون کے طور پر اذان یا نعت یا نظم رکھ سکتے ہیں؟

    (۲) اسی طرح کیا آج کے زمانہ میں کیمراہ والا موبائل رکھ سکتے ہیں جب کہ ہماری نیت فوٹو کی نہیں ہوتی صرف اس کے دوسرے فنکشن استعمال کرنے کی ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 2062

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1422/ ب= 1254/ ب

     

    (۱) یہ موبائل بھی اب آلہٴ لہو ولعب ہورہا ہے۔ اذان کی آواز کو اس میں رنگ ٹون کے طور پر بھرنا یا نعت بھرنا، یہ سب اذان کی اور نعت کی توہین ہے، اس لیے ایسے موبائل سے احتراز کرنا چاہیے۔

    (۲) کیمرہ والا موبائل رکھنا بھی جائز نہیں، آج نیت فوٹو لینے کی نہیں ہے، مکر آئندہ فوٹو بھی لینے لگیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند