• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 25775

    عنوان: میرا کاروبار پلاسٹک کے کھلونے اور پلاسٹک کی دیگر اشیاء بنانے کا ہے اور کھلونے میں ہم لوگ گڑیا اور خرگوش بھی بناتے ہیں دوسرے کھلونے کی طرح ۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: میرا کاروبار پلاسٹک کے کھلونے اور پلاسٹک کی دیگر اشیاء بنانے کا ہے اور کھلونے میں ہم لوگ گڑیا اور خرگوش بھی بناتے ہیں دوسرے کھلونے کی طرح ۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ ہمارے لیے جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 25775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2094=806-10/1431

    گڑیا خرگوش اور دیگر حیوانات کے مجسموں پر مشتمل کھلونے بنانا جائز نہیں، بقیہ اشیاء کے بنانے کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند