• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 32645

    عنوان: کیا میں پندرہ درہم کا کھانا لے کر 35/ کا بل جمع کرسکتاہوں؟کیوں کہ ایک انجینئر کو میری قوم اتنا دیتی ہے؟

    سوال: میں ایک الیکٹ انجینئر ہوں، جب کبھی میں سائٹ پر جاتاہوں تو مجھے کھانے کا الاؤنس ملتاہے اور اس کے لیے مجھے ریسٹورانٹ (ہوٹل )کا بل جمع کرنا ہوتاہے۔ میرے دوسوالات ہیں:(۱) کیا میں پندرہ درہم کا کھانا لے کر 35/ کا بل جمع کرسکتاہوں؟کیوں کہ ایک انجینئر کو میری قوم اتنا دیتی ہے؟(۲) ریسٹورانٹ میں کھانا کھائے بغیر کیا میں بل لگا کر پیسے لے سکتاہوں؟ کیوں کہ مجھے میری بیوی کا کھانا اچھا لگتاہے اور اسی وجہ سے میں نے سائٹ پر بھوک برداشت کی ہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 947=788-7/1432 (۱) پندرہ درہم کا کھانا لے کر ۳۵/ درہم کا بل جمع کرنا درست نہیں۔ (۲) بغیر کھانا کھائے بل لگانا درست نہیں۔ البتہ آپ کے لیے یہ درست ہے کہ ہوٹل وغیرہ سے کوئی چیز کھانے کی، ۳۵/ درہم یا اس سے کم لیے لیں، اور اسے گھر اپنی بیوی کے ساتھ کھالیں۔ اور اس کا بل جمع کرکے پیمنٹ لے لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند