• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69481

    عنوان: اسکول پہنچنے میں کچھ تاخیر کرتا ہوں اور 20چھٹیاں اسکول کو وقف کرتا ہوں؟

    سوال: میں ایک سکول کا استاد ہوں، مجھ سے سکول آنے جانے میں 10 یا 15 منٹ کمی کوتاہی ہوتی ہے ، لیکن سال میں حکومت کی طرف سے جو میری 25 چھٹیاں ہیں،اس میں میں صرف 5چھٹیاں استعمال کرتا ہوں اور باقی سکول کے لے وقف کرتا ہوں، تو کیا میرے لے ٹھیک ہے ؟ یا کوئی اور طریقہ اختیار کروں ؟گناہ گار ہوں؟

    جواب نمبر: 69481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1397-1498/L37=01/1438

    ایک استاد کے لیے اسکول یا مدرسہ کے اوقات کی پابندی ضروری ہے اس لیے آپ وقت کی پابندی کی کوشش کریں؛ البتہ اگر آپ کے اسکول میں ۱۰/ ۱۵/ منٹ کی تاخیر قابلِ عفو سمجھی جاتی ہوتو اتنی تاخیر کرنے میں مضایقہ نہیں، آپ کا مکمل چھٹیوں کو استعمال کرنے کے بجائے اکثر چھٹیوں کو اسکول کے لیے وقف کرنا بہتر بات ہے؛ لیکن اس کو تاخیر کا بدل سمجھنا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند