• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 163623

    عنوان: یوٹیوب سے پیسہ کمانا حلال ہے یا حرام؟

    سوال: میں جاننا چاہتا ہوں کہ یوٹیوب سے پیسہ کمانا حلال ہے یا حرام؟ میں دو چینل بنانا چاہتا ہوں جس میں ایک دنیاوی ہوگا اور دوسرا دینی۔ (۱) دنیاوی: میں انجینئرنگ کالج کا طالب علم ہوں تو میں چاہتا ہوں کہ انجینئرنگ کے موضوع کا مشکل ترین موضوع یا کوئی بھی موضوع جو انجینئرنگ کے موضوع سے متعلق ہو، میں ان موضوعات کو آسان طریقے میں سمجھانے کے لئے ویڈیو بناوٴں جس سے انجینئرنگ کے موضوع کا فائدہ ہو۔ (۲) دینی: اس چینل میں میں صحت کے اور علاج کے نبوی نسخوں کی ویڈیو بناکر ڈالنا چاہتا ہوں، کیا اس سے جو پیسہ آئے گا وہ حلال ہوگا یا حرام؟ نوٹ: یہ ویڈیو صرف ایک سلائڈ شو ہوگا اور میری آواز ہوگی۔ ان ویڈیو میں نبی پاک (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا نام نہیں ہوگا، صرف کہا جائے گا کہ یہ نبوی نسخہ ہے۔

    جواب نمبر: 163623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1358-1275/L=12/1439

    صورت مسئولہ میں اگر اس پروگرام میں کسی جاندار کی تصویر نہ ڈالی جائے بلکہ صرف آڈیو ز یا غیر ذی روح (درخت وغیرہ) کی تصویر ڈالی جائے تو اس طرح پیسہ کمانے کی اجازت ہوگی، واضح رہے کہ پروگرام بنانے کی صورت میں آپ کمپنی کو اپنے اکاوٴنٹ کی ویڈیوز پر کسی قسم کی اشتہار ڈالنے کی اجازت نہ دیں؛ کیونکہ اجازت دینے کی صورت میں کمپنی والے جائز اور ناجائز ہر طرح کے اشتہارات ڈالنے شروع کردیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند