• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175641

    عنوان: حائضہ سے صحبت ہوجائے تو كیا كریں؟

    سوال: ہم نے جماع کیا اور اس کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ میری بیوی سے کچھ خون آیا ہے اور اگلی صبح اس کو پیریڈ ہونے لگے۔ جماع کرنے سے پہلے میری بیوی نے بتایا کہ جب وہ جنسی سے پہلے باتھ روم گی تھی تو اسے کچھ نظر نہیں آیا ۔ ہم جانتے ہیں کہ اس دن یا اگلے دن وہ پیریڈ شروع کرسکتی ہے۔ لیکن ہم اس وقت تک نہیں معلوم ھوا جب تک ہم جنسی تعلقات ختم نہیں کرے تھے کہ کچھ خون دیکھا ہے۔ یہ سب ہم نے جان بوجھ کر نہیں کیا اور یہ معمول تھا۔ کیا آپ ہماری رہنمائی کرسکتے ہیں اور کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 175641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 520-411/H=05/1441

    بیوی سے حائضہ ہونے کی حالت میں جماع ناجائز و گناہ ہے اگر ایسا ہوگیا ہو تو سچی پکی توبہ اور آئندہ احتیاط رکھنا واجب ہے اگر جماع کے وقت حیض کی حالت نہ تھی اور ایک دو دن کے بعد ماہواری شروع ہوئی تو اس صورت میں کچھ گناہ نہیں آپ کا استفتاء صاف اور واضح نہیں ہے تاہم اصولی جواب اوپر لکھ دیا گیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند