• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156683

    عنوان: جانوروں کا شکار کرنا كيسا ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ جانوروں اور پرندوں کے شکار کو قرآن نے جائز قرار دیا ہے، لیکن کن حالات میں شکار کرنا جائز ہے؟ اور کیا امن وامان کی صورت میں بھی شکار کیا جاسکتا ہے؟ کیا صرف کھیل کے طور پر بھی کیا جاسکتا ہے؟ مہربانی فرماکر وضاحت فرمادیجئے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 156683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:295-262/sn=4/1439

    گوشت حاصل کرنے اسی طرح کسب معاش کے طور پر شکار کرنا شرعاً جائز ہے، امن وامان کی صورت میں بھی شکار کرنا جائز ہے؛ البتہ محض تفریح اور کھیل کود کے طور پر شکار کرنا شرعاً مکروہ ہے۔ وہو (الصید) مباح․․․ إلاّ لمحرم في غیر الحرام أو للتلہّي کما ہو ظاہر أو حرفة علی ما في الأشباہ، قال المصنّف وإنّما زدتہ تبعًا لہ وإلاّ فالتحقیق عندي إباحة اتخاذہ حرفة؛ لأنّہ نوع من الاکتساب وکل أنواع الکسب في الإباحة سواء علی المذہب الصحیح کما في البزازیة وغیرہ․ (درمختار مع الشامي: ۱۰/ ۴۵، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند