• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607826

    عنوان:

    ویزا لگوانے کی فیس لینا

    سوال:

    آج کل بعض سفارتیں آن لائن ویزا جاری کرتے ہیں تو میں لوگوں سے پاسپورٹ لیکر آن لائن ویزا لیکر دینے والوں دیدیتاہوں بعض وقت مجھے کچھ معاوضہ ملتا ہے ، اب سوال یہ ہے کہ میں کچھ لوگوں سے پاسپورٹ لیتا ہوں پر ان کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ میں ان سے کمیشن لیکر دوسروں سے یہ کام کرواتا ہوں کیا اس طرح بتائے بغیر کمیشن لینا جائز ہے ؟ مثلا لوگوں سے 2000 پر لیتا ہوں دفتر والوں سے یہ کام 1000 ہزار یا 1500 پہ کراتا ہوں لیکن ا ن کو آ گر پتہ نہ ہو کہ مجھے بھی کچھ ملتا ہے کہ نہیں۔

    جواب نمبر: 607826

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:180-127/D-Mulhaqa=5/1443

     سوال کا حاصل یہ ہے کہ آپ ویزا لگوانے کا کام کرتے ہیں ، اس کے لیے لوگوں سے پاسپورٹ لے کر متعلقہ دفتر سے ویزا حاصل کرتے ہیں، جس میں دفتر والوں کو ان کی فیس اداء کرنی ہوتی ہے اور آپ لوگوں سے ویزا دلوانے کی ایک فیس لیتے ہیں، جس میں آپ کو بھی آپ کی محنت و کوشش کرنے کی بناء پر نفع ملتا ہے ، اگر صورت مسئلہ یہی ہے تو شریعت کی رو سے یہ معاملہ جائز ہے ، یہ اجارہ کا معاملہ ہے ،پاسپورٹ بنوانے والے سے تفصیلات بتانا ضروری نہیں ہے ، عرفا پاسپورٹ والوں کو اس کا علم ہوتا ہے کہ ایجنٹ درمیان میں کمیشن ( اجرت )لیتا ہے ، اسی لیے اس میں نزاع پیش نہیں آتا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند