• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604526

    عنوان:

    جو سركاری اناج بچوں كو ملتا ہے‏، كیا والدین اسے كھاسكتے ہیں؟

    سوال:

    میں نے ایک سوال پوچھا تھا سوال نمبر 603399 جس کا عنوان "سرکاری اناج کے بارے میں" اور جسکا مکمل سوال "سرکاری اسکول میں سرکار کی طرف سے بچوں کے نام پر جو اناج ملتا ہے جیسے چاول، تیل،گیھوں وغیرہ۔کیا وہ حلال ہے؟ کیا وہ کھا سکتے ہیں؟ یہ تھا۔ مجھے اس کا جواب ملا لیکن سوال کا عنوان بدل کر۔ جواب میں جو عنوان لکھا گیا ہے وہ یہ ہے "سرکاری اناج جو اسکولوں کو ملتا ہے وہ اساتذہ کے لیے درست ہے یا نہیں"؟ اب مجھے میرے سوال کا جواب چاہیے جو یہ ہے " سرکاری اسکول میں سرکار کی طرف سے بچوں کے نام پر جو اناج ملتا ہے جیسے چاول، تیل،گیھوں وغیرہ۔کیا وہ حلال ہے؟ کیا وہ کھا سکتے ہیں"؟ اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے یہ نہیں پوچھا کہ سرکاری اناج اساتذہ کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ بلکہ میرا سوال یہ تھا کہ سرکاری اناج بچوں کے ماں، باپ، نانا، نانی، دادا، دادی۔ مطلب بچوں کے خاندان کے لوگ کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ عنوان آپ کی طرف سے بدلا گیا ہے۔ برائے مہربانی مجھے میرے سوال کا جواب دیجے۔ امید کرتا ہوں مجھے میرے سوال کا جواب جلد از جلد ملے گا۔

    جواب نمبر: 604526

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 974-918/D=01/1443

     اگر بچوں کو گھر لے جانے کے لیے دیا جاتا ہے تو بچوں کے گھر لے جانے پر اُن کے والدین وغیرہ بھی اسے کھاسکتے ہیں؛ البتہ اس کے بدلے دال روٹی وغیرہ یا چاول کی قیمت انھیں کھلادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند