• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 31291

    عنوان: كسی مخصوص چیز كی ویڈیو بناكر كمائی كرنا؟

    سوال: میں نے انیمیشن کا کورس کیا ہے اور میں کمپوزیٹرکی ملازمت کرتاہوں(کمپوزیٹر، ویڈیومیں کچھ خاص تاثیر پیداکرنا جیسے مکانات میں آگ لگتی ہے ہوئی دکھانا، بجلی گرتے ہوئے دکھانا یا کسی مخصوص چیز کو ویڈیو سے نکالنا )کیا میری کمائی جائزہے؟

    جواب نمبر: 31291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 619=451-4/1432 کمپوزیٹر کی ملازمت میں تصویر بنانا یا کم ازکم ذی روح کی تصویر لینا پڑتا ہے اس لیے ایسی ملازمت جائز نہیں، آپ کسی اور جائز ملازمت کی تلاش میں سعی بلیغ سے کام لیں اور دوسری جائز ملازمت ملتے ہی اس کو ترک کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند