• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 26627

    عنوان: کیا پولیس والوں کو، ان کے زبردستی کے ناجائز مطالبے پر، پیسہ دینا صحیح ہے جب کہ میری ایسی کوئی نیت نہ ہو کہ انھیں اپنے طور پر کوئی پيسہ دوں؟ کیا یہ رشوت دینے کے زمرے میں آئے گا؟ 

    سوال: کیا پولیس والوں کو، ان کے زبردستی کے ناجائز مطالبے پر، پیسہ دینا صحیح ہے جب کہ میری ایسی کوئی نیت نہ ہو کہ انھیں اپنے طور پر کوئی پيسہ دوں؟ کیا یہ رشوت دینے کے زمرے میں آئے گا؟ 

    جواب نمبر: 26627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1523=1523-11/1431

    اپنے واجب یا جائز حق کی حصولیابی رشوت دیئے بغیر ناممکن ہو تو ایسی مجبور ی میں دینے کی گنجائش ہے اور اس صورت میں وہ لعنت کا مستحق نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند