• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 7396

    عنوان:

    مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کوئی لڑکا کسی لڑکی سے محبت کرتا ہے تو کیا یہ جائز ہے؟ اگر جائز نہیں ہے تو اس کوثابت کریں اور اس کاحوالہ بھی دیں۔

    سوال:

    مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کوئی لڑکا کسی لڑکی سے محبت کرتا ہے تو کیا یہ جائز ہے؟ اگر جائز نہیں ہے تو اس کوثابت کریں اور اس کاحوالہ بھی دیں۔

    جواب نمبر: 7396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1727=1518/ب

    زنا کرنا حرام ہے اسی طرح زنا کے دواعی بھی حرام ہیں، اور جو چیز زنا کا ذریعہ بنے اسے بھی شریعت نے حرام قرار دیا ہے۔ غیر محرم لڑکی سے محبت کرنا، اس سے ملنا، بات چیت کرنا، ہنسی مذاق کرنا۔ یہ سب بسا اوقات زناکاری اور بدکاری کا ذریعہ بنتا ہے، اس لیے جو کام حرام کا ذریعہ بنے شریعت نے اسے بھی حرام قرار دیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند