• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600858

    عنوان: بچے كی ولدیت تبدیل كرنا؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ ایک لڑکی کا پہلے شوہر سے طلاق ہوگیا اور اب وہ دوسرا نکاح کر چکی ہے لیکن پہلے شوہر سے ایک بچی ہے جو لڑکی کے ساتھ ہی رہتی ہے لڑکی چاہتی ہے کہ میں اپنی بچی کے والد کے نام کی جگہ(سرٹیفیکیٹ وغیرہ پر) اپنے پہلے شوہر کا نام نہ لکھ کر دوسرے شوہر کا نام لکھوں تو کیا یہ ایسا کر سکتی ہے ؟

    برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 268-193/B=03/1442

     جی نہیں، ایسا کرنا جائز نہیں۔ جان بوجھ کر نسب بدلنے پر احادیث میں سخت وعید آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند