• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1537

    عنوان:

    عصر حاضر کی الکوہل والی پرفیوم کے متعلق کیا حکم ہے؟ وہ حلال ہیں یا حرام؟

    سوال:

    عصر حاضر کی الکوہل والی پرفیوم کے متعلق کیا حکم ہے؟ وہ حلال ہیں یا حرام؟

    جواب نمبر: 1537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 871/ج=871/ج

     

    جس پرفیوم میں انگور یا کھجور سے تیار شدہ الکوہل کی آمیزش ہوئی ہو وہ ناپاک ہے، اس کا استعمال جائز نہیں۔ اور جس پرفیوم میں ان دو کے علاوہ کسی اور چیز مثلاً سبزی اور پٹرول وغیرہ سے تیار شدہ الکوہل ملائی گئی ہو اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند