• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 31577

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کس طرح بھیجیں؟

    سوال: حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کس طرح بھیجیں؟

    جواب نمبر: 31577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 768=768-5/1432 روضہٴ اقدس کے پاس کھڑے ہوکر ان الفاظ میں درود وسلام پیش کرسکتے ہیں: الصّلاةُ والسلامُ علیکَ یا رسُولَ اللہ اور اگر دور ہیں تو ان الفاظ میں درود بھیج سکتے ہیں، اللّٰہمَّ صَلّ علی سیّدنا ومولانا مُحمدٍ وَّ بارِک وسَلّم اس کے علاوہ اور بھی بہت سے صیغوں کے ساتھ درود منقول وماثور ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند