• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 46709

    عنوان: میں بہت پریشان حال ہوں مجھ پر قرض بڑھتا جارہا ہے، قریب چار سال سے بہت پریشان ہوں، براہ کرم، کوئی دعا یاوظیفہ بتائیں تاکہ اللہ کی رحمت سے میرا قرض ادا ہوجائے۔

    سوال: میں بہت پریشان حال ہوں مجھ پر قرض بڑھتا جارہا ہے، قریب چار سال سے بہت پریشان ہوں، براہ کرم، کوئی دعا یاوظیفہ بتائیں تاکہ اللہ کی رحمت سے میرا قرض ادا ہوجائے۔

    جواب نمبر: 46709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1029-795/D=10/1434 دو رکعت صلاة الحاجة پڑھ کر دعا کریں اور ہرنماز کے بعد یہ دعا پڑھیں۔ اَللّٰہُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند