متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 2884
میرے والد کو بلڈ پریشر کی شکایت ہے، براہ کرم، کوئی قرآنی آیت بتائیں جسے پڑھ کر بلڈ پریشر نارمل رہے۔
میرے والد کو بلڈ پریشر کی شکایت ہے، براہ کرم، کوئی قرآنی آیت بتائیں جسے پڑھ کر بلڈ پریشر نارمل رہے۔
جواب نمبر: 288401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 95/ ج= 92/ ج
آپ کے والد کو چاہیے کہ ہرنماز کے بعد سات مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں او راگر ہوسکے تو پانی پر دم کرکے اسے پی لیا کریں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا سر پر ہاتھ رکھ کر آیت الکرسی پڑھنا حدیث سے ثابت ہے؟
628 مناظرفتوی 879/760=B/1429میں آپ نے لکھا ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دعا کرسکتے ہیں۔ فتوی پر شک کرنے کے لیے معافی چاہتا ہوں، لیکن میں نے سنا ہے کہ اللہ کے یہاں کسی وسیلہ کی ضرورت نہیں ہے۔ برائے کرم یہ بتائیں کہ کیا وسیلہ سے مانگی گئی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے؟
213 مناظرمیری ایک ہی بہن ہے اور ما شاء اللہ تیئس سال کی ہے لیکن اس کا رشتہ کہیں سے آتانہیں ہے کافی لوگ دیکھنے آنے کا ارداہ کرتے ہیں پر آتے نہیں اور جو آتے ہیں وہ کچھ جواب دیتے نہیں۔ میری بہن دیکھنے میں خوبصورت بھی ہے تندرست بھی ہے ۔ہم سورہ رحمن اور سورہ فرقان کی آیت نمبر 54پڑھتے ہیں اس کا بھی اکیس دن کا عمل کیا ہے لیکن کبھی بات نہیں بنتی آپس کے لڑکے لوگ ہیں لیکن کوئی لینے کو تیار نہیں ۔
259 مناظررزق کی تنگی دور کرنے کے لیے کوئی طریقہ بتائیں، اللہ سے دعا کرتاہوں کہ رزق میں اضافہ ہومگر کوئی ذریعہ نہیں بن پارہاہے، ہنر ہاتھ میں ہے مگر پیسے نہیں ہیں، نوکری سے گزارا نہیں ہوتاہے، ٹینش زیادہ ہے۔ دعاکریں، کوئی راستہ بتادیں۔
2843 مناظرکیا دعا کے اندر کسی کا وسیلہ لینا ٹھیک ہے؟ اوراگر صحیح ہے تو برائے کرم اثر صحابہ سے بھی کوئی دلیل دیں؟
302 مناظر