• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165196

    عنوان: توبہ كرنے سے كیا چوری كا گناہ معاف ہوجاتا ہے؟

    سوال: اگر زید چوری کرتا ہے اور بعد میں اسے غلطی کا احساس ہو جاتا ہے۔ پھر وہ اللہ سے سچے دل سے توبہ کر لیتا ہے، تو کیا اس کا گناہ معاف ہو جائے گا؟ کیا زید کو ان لوگوں کو بتانا پڑے گا جس کی اس نے چوری کی کہ میں نے آپ کا مال چرایا ہے؟

    جواب نمبر: 165196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 25-30/M=1/1440

    صدق دل سے توبہ کرنے کے بعد چوری کا گناہ تو معاف ہو جاتا ہے لیکن جو چیز چوری کی ہے ا س کو واپس کرنا ضروری ہوتا ہے مالک کو اگرچہ بتانا ضروری نہیں کہ میں نے آپ کا مال چرایا ہے لیکن مالک تک اس کا مال کسی بھی عنوان سے پہنچا دینا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند