• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 19121

    عنوان:

    قرض کی ادائیگی کی دعا

    سوال:

    میں ایک انڈین ہوں۔ میں سعودی عرب میں کام کرتاہوں۔ میرا سیٹھ میرے کام سے خوش ہے۔ میں محنت سے کام بھی کرتا ہوں، لیکن میری تنخواہ میرا سیٹھ نہیں بڑھا رہا ہے۔ مہربانی کرکے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ میری تنخواہ بڑھ جائے اور مجھے اللہ تعالی اور عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ میرے لیے مہربانی کرکے دعا کردیجئے اور انڈیا میں میرے اوپر قرض بہت ہے۔ اس کے دور ہونے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔آمین

    جواب نمبر: 19121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 168=4tb-2/1431

     

    آپ ہرروز صبح کو ۱۰۰ مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں، اور شام کو ۱۰۰ مرتبہ پڑھ لیا کریں، شروع اور آخر میں ۱۱-۱۱ مرتبہ درود شریف بھی پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ دونوں مقصد اسی سے حاصل ہوں گے۔ وہ دعا یہ ہے: اَللّٰہُمَ اَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بَفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند