• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57079

    عنوان: ختم خواجگان کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ اور یہ کن سے منسوب

    سوال: (۱) ختم خواجگان کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ اور یہ کن سے منسوب ہے اور کب پڑھا جاتاہے؟ (۲) کیا فتوی عالمگیری احناف مستند کتاب ہے؟

    جواب نمبر: 57079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 206-200/N=3/1436-U (۱) مشائخ ضروریات ومقاصد کی تکمیل کے لیے چند خاص اوراد پڑھتے ہیں، اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہیں، بعض مشائخ ختم خواجگان میں یہ مروی ہے کہ پہلے سات بار الحمد شریف، اس کے ۷۹ بار سورہٴ الم نشرح پھر ۱۰۰/ بار درود شریف، اس کے بعد ایک ہزار بار سورہٴ اخلاص، پھر ۷/ بار الحمد شریف، پھر ۱۰۰/ بار درود شریف پہر ۱۰۰/ بار یا قاضيَ الحاجات ویَا کافيَ المہمات یا دافعَ البلیّاتِ یا حلّ المشکلات یا رافعَ الدرجات، یَا شافيَ الأمراض یا مجیب الدعوات یا أرحم الراحمین پڑھے، اس کے بعد عا مانگے۔ اور ختم خواجگان، چشت کا طریقہ یہ ہے کہ وضو کرکے قبلہ کی طرف منھ کرکے بیٹھے، پھر ۱۰/ بار درود شریف، پھر ۳۶۰/ بار لاَ مَلْجَأ مِنَ اللّٰہِ إلاَّ إِلَیہِ، پھر ۳۶۰/ بار سورہٴ الم نشرح، پھر یہی درج بالا دعا: لا ملجأ الخ۳۶۰/ بار پڑھے اور پھر اخیر میں ۱۰۰/ بار درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرے۔ ان دو کے علاوہ کچھ اور بھی ختم خواجگان ہیں (دیکھئے ضیاء القلوب موٴلفہ سید الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب ہاجر مکی رحمہ اللہ ص:مطبوعہ دارالاشاعت کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند