• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 605698

    عنوان:

    تسخیر خلق اور مقدر (قسمت) کھولنے کا کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں

    سوال:

    میرے حالات اور گھریلوں حالات پچھلے آٹھ سال سے نہایت ہی خراب ہو گئے کرائے کے مکان میں رہ رہے ہیں سارے بھائی بے روزگار ہیں کوئی بھی کام میں دل نہیں لگتا۔پہلے اللّٰہ کا دیا اچھا خاصہ کاروبار تھا پھر اچانک سے سب رک گیا اب نہ تو کوئی کاروبار ہو پاتا ہے نہ قسمت ساتھ دیتی ہے نہ مقدر جاگ رہا ہے جیسے قسمت کو تالے لگ گئے ہوں لوگ بھی منہ پھیر لیتے ہیں کسی کے ساتھ کوئی کاروباری بات چیت چل رہی ہو تو وہ بھی خود بخود رک جاتی ہے یعنی سو نے کو ہاتھ لگائیں تو وہ بھی مٹی ہو جاتی ہے خدارا رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 605698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1152-901/L=12/1442

     اس کی وجہ سے پر پشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اللہ رب العزت کبھی مال میں کمی کرکے بھی امتحان لیتے ہیں ایسے وقت میں مومن کو صبر سے کام لینا چاہیے ، ایسے وقت میں صبر سے کام لینے والوں کے لیے قرآن میں بشارت آئی ہے ، آپ نمازوں کا اہتمام کریں اور دعا کرتے رہیں ان شاء اللہ آہستہ آہستہ راستے ہموار ہونے لگیں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند