• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 8018

    عنوان:

    میں اپنی ہی غلطیوں کی وجہ سے بہت بڑی مالی پریشانی سے دوچار ہوں ۔سب سے پہلے میں نے ایک کمپنی The Professionalجو کہ انڈر مور ، نارتھ کراچی میں واقع ہے وہاں سے لون لینے کی درخواست دی جس کے ہیڈ سید سعد رضا ہیں۔ انھوں نے مجھے بری طرح سے ٹھگ لیا تقریباً چالیس لاکھ روپیہ میرے اوپر جادو کرکے مجھ سے لے لیا کوئی چیز مجھے ایک بوتل میں دکھا کرکے جو کہ ان کے کہنے کے مطابق ان کو کسی بڑے عالم نے دیا تھا۔ اب میں ان سے پیسہ واپس مانگ رہا ہوں لیکن وہ مجھ سے رابطہ نہیں کررہے ہیں اورلون دلانے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے صرف مجھے بیوقوف بنارہے ہیں یہ کہہ کرکے کہ فلاں تاریخ کو تمہارا چیک جاری ہوجائے گا لیکن صرف بے وقوف بنارہے ہیں اور ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں حاصل ہوا ہے۔۔۔؟؟؟

    سوال:

    میں اپنی ہی غلطیوں کی وجہ سے بہت بڑی مالی پریشانی سے دوچار ہوں ۔سب سے پہلے میں نے ایک کمپنی The Professionalجو کہ انڈر مور ، نارتھ کراچی میں واقع ہے وہاں سے لون لینے کی درخواست دی جس کے ہیڈ سید سعد رضا ہیں۔ انھوں نے مجھے بری طرح سے ٹھگ لیا تقریباً چالیس لاکھ روپیہ میرے اوپر جادو کرکے مجھ سے لے لیا کوئی چیز مجھے ایک بوتل میں دکھا کرکے جو کہ ان کے کہنے کے مطابق ان کو کسی بڑے عالم نے دیا تھا۔ اب میں ان سے پیسہ واپس مانگ رہا ہوں لیکن وہ مجھ سے رابطہ نہیں کررہے ہیں اورلون دلانے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے صرف مجھے بیوقوف بنارہے ہیں یہ کہہ کرکے کہ فلاں تاریخ کو تمہارا چیک جاری ہوجائے گا لیکن صرف بے وقوف بنارہے ہیں اور ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں حاصل ہوا ہے۔ برائے کرم مجھے مفید وظائف بتادیں تاکہ وہ پیسہ واپس کردیں جوکہ میرے لیے بہت بڑی رقم ہے۔ برائے کرم میری پریشانی کوسمجھئے اورمیرے لیے کچھ کریں کہ وہ پیسہ واپس کردے اورمیں اس کو قسطوں میں بھی لینے کو تیار ہوں۔

    دوسرا سوال یہ ہیکہ میرا کزن محمد آصف خان اس نے کاروبار کے لیے مجھ سے تین لاکھ قرض لیا اور بہت جلد واپس کرنے کا وعدہ کیا۔ لیکن اب وہ بھی بہت کھیل کھیل رہا ہے میرے ساتھ کہ میں بہت جلد آپ کا پیسہ واپس کردوں گا لیکن اب تک کچھ بھی واپس نہیں کیا ہے اورمجھے بیوقوف بنارہا ہے اوردھوکا دے رہاہے۔نیز میرے کاروبارکے شریک سلطان اوروسیم مجھے کاروبار میں دھوکہ دے رہے ہیں اور جو کاروبارسے منافع آرہا ہے اس کو نہیں دے رہے ہیں تقریباً دیڑھ ماہ سے اب انھوں نے 15/ستمبر کو دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اب اس ماہ دیکھنا ہے کہ کیا پیش آتا ہے۔ اب میری مالی حالت بہت زیادہ خراب ہے اورگھر اور کاروبار کو چلانا بہت زیادہ مشکل ہے۔ میری بیوی اور لڑکے بھی میرے خلاف ہوگئے ہیں اور کسی بھی کام میں میرا ساتھ نہیں دے رہے ہیں حتی کبھی کبھی میری بیوی مجھے کھانے کو کھانا بھی نہیں دیتی ہے۔آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ میں کتنی بڑی پریشانی کا سامنا کررہا ہوں جو کہ تناؤاوراداسی سے بھر ا ہوا ہے اور مجھے اکثر و بیشتر بیمار کردیتا ہے۔ کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ مجھے بہت شدید اٹیک ہوگا اورمیں مرجاؤں گا۔میرا دماغ صحیح کام نہیں کررہا ہے یہ ان تمام پریشانیوں کی وجہ سے بہت زیادہ کمزور ہوچکا ہے۔ اگر آپ مجھے کچھ وظائف بتادیں جس سے میں اپنی پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرسکوں تو میں آپ کا بہت ہی زیادہ احسان مند و ممنون ہوں گا۔ میں اچھی مالی حالت دوبارہ دیکھنا چاہتاہوں تاکہ میرے گھر والے مکمل طور پر میرا تعاون کرنے لگے۔

    جواب نمبر: 8018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2370=1840/ ھ

     

    اللّٰہُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ آپ اس دعا کو ہرنماز کے بعد ۱۱-۱۱ مرتہ اور اول و آخر درود شریف ۱۱-۱۱ دفعہ روزانہ پڑھا کریں۔ بہشتی زیور میں ایک عنوان: رمسلمان کو رات دن اس طرح رہنا چاہیے، کے تحت کچھ ہدایات میں روزانہ بغور چالیس دن تک اس کا مطالعہ کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند