• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 6227

    عنوان:

    نکاح کے لیے استخارہ کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

    سوال:

    نکاح کے لیے استخارہ کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 6227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 720=672/ ل

     

    استخارہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت نقل پڑھ کر سلام پھیر کر استخارہ کی دعا پڑھے، پھر قلب کی طرف رجوع کرے اگر پہلے سے کسی جانب اپنی رائے کا رجحان ہو تو اس کو فنا کردے، جب طبیعت یکسو ہوجائے اس وقت استخارہ کرے اور اس طرح دعا کرے کہ: اے اللہ! اس نکاح کے کرنے یا نہ کرنے میں جو بہتر ہو اس کا فیصلہ فرما۔ پھر جس طرف قلب میں رجحان پیدا ہوجائے اس پر عمل کرے۔ اگر اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنی ہو تو اسلامی شادی کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند