• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165312

    عنوان: حرز ابی دجانہ کا تعویذ پہننے کا حکم

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں تعویذ ابو دجانہ پہن سکتاہوں؟ میں نے اس کو انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ کیا ہے، تو کیا میں کمپیوٹر سے پرنٹ شدہ تعویذ گلے میں پہن سکتاہوں؟کیا اس سے فائدہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 165312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:43-36/N=2/1440

    (۱):جی ہاں! اگر آپ پر جنات اور آسیب کا اثر ہے تو آپ حرز ابی دجانہکا تعویذ پہن سکتے ہیں۔

    (۲):جی ہاں! انٹرنیٹ سے ڈاوٴن لوڈ کیا ہوا اور پرنٹر سے پرنٹ کیا ہوا تعویذ پہن سکتے ہیں، إن شاء اللہفائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند