• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 607497

    عنوان:

    رزق اور دولت کے لیے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان العظیم پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال :یہ وظیفہ ' اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم ' رزق اور دولت کے لیے 100 مرتبہ فجر میں صبح کے وقت پڑھنے کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 607497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 397-298/M=04/1443

     شروع میں ”سبحان“ کا لفظ چھوٹ گیا ہے، یہ کلمات اس طرح ہیں: سبحان اللہ وبحمدہ، سبحان اللہ العظیم۔ بخاری شریف کی آخری روایت میں یہ کلمات وارد ہیں، ان کی فضیلت یہ بتائی گئی ہے کہ یہ دونوں کلمے زبان پر بہت ہلکے ہیں اور میزان میں بہت بھاری ہیں اور اللہ تعالی کو بہت پسند ہیں، یعنی پڑھنے میں بہت آسان ہیں لیکن اجرو ثواب کے اعتبار سے بہت زیادہ ہیں اس لیے ان کلمات کو بکثرت پڑھنا چاہئے، سوال میں مذکور مقصد کے لیے بھی روزانہ 100 مرتبہ پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند