متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 53433
جواب نمبر: 53433
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1034-1034/M=8/1435-U پسند کی شادی کا مطلب اگر یہ ہے کہ کوئی لڑکی ایسی ہے جس کو آپ چاہتے اور محبت کرتے ہیں اس سے بات چیت اور ملاقات کرتے ہیں تو شادی سے پہلے ایسا کرنا ناجائز ہے، اگر رشتہ ٹھیک لگتا ہو اور دونوں کے گھر والے راضی ہوں تو جلد نکاح کرلینا چاہیے، اور اگر کسی خاص لڑکی سے محبت وچاہت کا کوئی تعلق نہیں ہے تو خیر کے رشتے کے لیے دعا کریں اور مذکورہ وظائف پڑھ سکتے ہیں، یَا لطیفُ اور یا جَامعُ سو سو مرتبہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سونے سے پہلے یہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند