• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161116

    عنوان: كوئی ایسا عمل جس سے فتنے ختم ہوجائیں اور عزت وآبرو اور جان ومال محفوظ ہوجائیں؟

    سوال: حضرت، کوئی اچھا عمل بتائیں کہ جس سے فتنے و فساد ختم ہوں اور ہمارے جان و مال اور عزت کی حفاظت ہو۔

    جواب نمبر: 161116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:909-738/B=8/1439

    اللَّہُمَّ أَعُوذُ بِکَ مِنْ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ أَوْ أَجْہَلَ أَوْ یُجْہَلَ عَلَیَّ․ یہ دعا روزانہ صبح وشام تین تین بار پڑھ لیا کریں، جب گھر سے باہر نکلیں جب بھی بِسْمِ اللَّہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللَّہِ پڑھ کر یہ دعا ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں، اس کا معمول بنالیں ان شاء اللہ جان ومال عزت وآبرو ہرچیز کی حفاظت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند