• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 33029

    عنوان: کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ ہمارے پورے گھر میںآ پس میں میل محبت ہوجائے

    سوال: ہمارے یہاں بہت بے برکتی ہوتی ہے اور میرے بھائیوں میں میل محبت نہیں ہے، آپس میں اکثر لڑتے رہتے ہیں اور غصہ میں کبھی کبھی تو بہت لڑائی ہوجاتی ہے اور آپس میں بولتے بھی نہیں ہیں، جتنا بھی گھر میں آتاہے ، یکدم خرچ ہوجاتاہے اور والدین سے لڑتے جھگڑتے ہیں۔ براہ کرم، کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ ہمارے پورے گھر میںآ پس میں میل محبت ہوجائے ، بھائی کو بھائی اور والدین کو والدین سمجھانے لگیں اور آپ دعا میں بھی یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 33029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1334=820-8/1432 (۱) اللّٰہُمَّ أَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِنَا وَأَصْلِحْ ذاتَ بَیْنِنَا کا ورد کثرت سے رکھیں۔ (۲) یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ تین تسبیح بعد نماز عشاء پڑھ کر خوب دعا کریں، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند