• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 68864

    عنوان: کاروبار میں نقصان سے حفاظت كی دعا

    سوال: میرے والد نے ستائیس سال سے مختلف کاروبارکیا، لیکن ہر کاروبار میں نقصان ہوا اور قرضے کافی چڑھ چکے ہیں، حالات کی پریشانیوں کی وجہ سے مختلف لوگوں سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے جادو بتایا۔ آپ سے اس حوالے سے پوچھناہے کہ کیا واقعی لوگوں کا یہ کہنا درست ہے اور کیا واقعی کاروبار میں پریشانی کی وجہ یہ ہو سکتی ہے؟ والد صاحب کا نام صہیب صدیقی ہے، دادی کا نام عابدہ خاتون اور دادا کا نام نجیب صدیقی ہے۔

    جواب نمبر: 68864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1128-1107/M=12/1437 کاروبار میں نقصان کے مختلف اسباب ہوسکتے ہیں، قطعی طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ ا س کی وجہ جادو ہے، معلوم نہیں آپ کی ملاقات کس طرح کے لوگوں سے ہوئی اور انہوں نے کیسے سمجھا کہ نقصان کی وجہ جادو ہے سوال میں یہ واضح نہیں کہ کاروبار میں ہمیشہ نقصان ہی ہوا ہے یا نفع بھی ہوا؟ کس طرح کے پیسے سے کاروبار کیا؟ کاروبار حلال تھا یا نہیں؟ بہرحال اگر جادو کا شبہ ہے تو جائز طریقے پر اس کا توڑ کرایا جاسکتا ہے اور کاروبار کو سنت و شریعت کے مطابق کرنا چاہیے قرض سے سبکدوشی اور حصول غناء کے لیے ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کیجئے: اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند