India

سوال # 157889

سوال زید قرآن شریف حفظ کر رہا ہے ، قرآن یاد کرتا ہے ، حافظہ کمزور ہونے کی بنا پر دیر سے یاد ہوتا ہے ۔ براہ کرم، کوئی دعا بتا دیجئے ۔
ہم آپ کے شکرگزار ہوں گے ۔

Published on: Jan 27, 2018

جواب # 157889

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:429-369/D=5/1439



(۱) پانچوں نماز کے بعد سرپر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار یَا قَوِیُّ پڑھیں۔



(۲) تازہ وضو کرکے دو رکعت نماز توبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے معاصی اور گناہوں سے معافی مانگیں اور گناہوں کے ترک کا پختہ ارادہ کریں پھر اللہ تعالیٰ سے دل لگاکر حفظ قرآن مکمل ہونے کی دعا کریں۔



(۳) حفظ کرنے میں لگے رہیں گھبرائیں نہیں کسی کو جلد یاد ہوجاتا ہے کسی کو یاد کرنے میں وقت لگتا ہے اس سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات