• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 17758

    عنوان:

    میرے شوہر کا آٹھ سال پہلے انتقال ہوا۔ میرا بڑا لڑکا ہمیشہ میرا فرمانبردار تھا اور میرا اور گھر والوں کا خیال کرتا تھا، لیکن اب کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے وہ ہمیں نظر انداز کررہا ہے او رماں، بہن او رقریبی رشتہ داروں سے ملنااور ان کو دیکھنا نہیں چاہتاہے۔ میری ایک لڑکی کو گھریلو پریشانی ہے اس کا شوہر اس کی اور اس کے بچوں کی دیکھ بھال نہیں کررہا ہے اس لیے وہ بھی میرے ساتھ ہی ہے۔میرا لڑکا ہمیشہ بہت اچھا تھا اور ہر وقت ہر پریشانی میں میری مدد کرتا تھا، لیکن اب صورت حال مکمل طور پر الٹ گئی ہے۔ وہ میرا مالی اعتبار سے تعاون کررہا ہے لیکن وہ مجھ سے ملاقات کرنا نہیں چاہتاہے حتی کہ اس کے بچے بھی ہمارے پاس آنا نہیں چاہتے ہیں۔ اور بہنوں کے تئیں اس کا رویہ بہت جارحانہ ہے اور غصہ والا ہے۔ اس کی بیوی غیر ملکی ہے اور ہم پاکستانی ہیں۔ ان دنوں وہ بھی ہمارے بہت خلاف ہے۔ پہلے وہ اچھی تھی لیکن اب وہ بہت زیادہ بدل چکی ہے ہم اپنے لڑکے سے اور اس کے بچوں سے ...

    سوال:

    میرے شوہر کا آٹھ سال پہلے انتقال ہوا۔ میرا بڑا لڑکا ہمیشہ میرا فرمانبردار تھا اور میرا اور گھر والوں کا خیال کرتا تھا، لیکن اب کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے وہ ہمیں نظر انداز کررہا ہے او رماں، بہن او رقریبی رشتہ داروں سے ملنااور ان کو دیکھنا نہیں چاہتاہے۔ میری ایک لڑکی کو گھریلو پریشانی ہے اس کا شوہر اس کی اور اس کے بچوں کی دیکھ بھال نہیں کررہا ہے اس لیے وہ بھی میرے ساتھ ہی ہے۔میرا لڑکا ہمیشہ بہت اچھا تھا اور ہر وقت ہر پریشانی میں میری مدد کرتا تھا، لیکن اب صورت حال مکمل طور پر الٹ گئی ہے۔ وہ میرا مالی اعتبار سے تعاون کررہا ہے لیکن وہ مجھ سے ملاقات کرنا نہیں چاہتاہے حتی کہ اس کے بچے بھی ہمارے پاس آنا نہیں چاہتے ہیں۔ اور بہنوں کے تئیں اس کا رویہ بہت جارحانہ ہے اور غصہ والا ہے۔ اس کی بیوی غیر ملکی ہے اور ہم پاکستانی ہیں۔ ان دنوں وہ بھی ہمارے بہت خلاف ہے۔ پہلے وہ اچھی تھی لیکن اب وہ بہت زیادہ بدل چکی ہے ہم اپنے لڑکے سے اور اس کے بچوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں،ہم ان کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ برائے کرم آپ مجھ کو پڑھنے کے لیے کوئی قرآنی آیت بتائیں یا اللہ کا نام بتائیں تاکہ ان کا دل بدل جائے اور ہماری محبت ان کے دلوں میں بیٹھ جائے ۔ ہم ان سے محبت کرتے ہیں اور ہر وقت ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔ برائے کرم آپ بھی ان کے لیے دعا کریں تمام غلط فہمیوں کو دفع کرنے کے لیے اور اللہ ان کا دل بدل دے اور وہ پہلے جیسی محبت کرتے تھے ویسی ہی محبت کرنے لگیں اور وہ لوگ ماں سے ملنے کے لیے آئیں۔اور اپنی بہنوں کی بھی دیکھ بھال کریں۔

    جواب نمبر: 17758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2263=1818-12/1430

     

    سورہ فیل اور سورہ قریش آپ اور آپ کی لڑکیاں ہرنماز کے بعد تین تین مرتبہ اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر دعا کیا کریں،اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل کرلیا کریں، اللہ پاک سب کو مکارہ سے محفوظ رکھے، سعادت دارین سے نوازے، آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند