• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 41656

    عنوان: میں فجر کی نماز کے لئے اٹھ سکتا ، مجھے کوئی دعا ارشاد فرما دیجیے۔

    سوال: میں فجر کی نماز کے لئے اٹھ سکتا ، مجھے کوئی دعا ارشاد فرما دیجیے۔

    جواب نمبر: 41656

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 905/900/N=10/1433 آپ رات کو سوتے وقت سورہٴ کہف کی آخری دو آیتیں (قُلْ لَوْ کَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِکَلِمَاتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ کَلِمَاتُ رَبِّیْ وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِہِ مَدَدًا ․ قُلْ اِنَّمَا اَنَا بَشَرٌ مِثْلُکُمْ یُوْحَی اِلَیَّ اَنَّمَا اِلَہُکُمْ اِلَہٌ وَاحِدٌ فَمَنْ کَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّہِ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا یُشْرِکْ بِعِبَادَةِ رَبِّہِ اَحَدًا ․ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ جس وقت آپ بیدار ہونے کی نیت کیا کریں گے، اس وقت بیدار ہوجایا کریں گے، بہت سے علما نے اس پر عمل کیا اور اسے مجرب پایا (معارف القرآن: ۵/۶۶۴ وغیرہ بحوالہ ثعلبی ومسند دارمی وغیرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند