عقائد و ایمانیات - فرق ضالہ

Pakistan

سوال # 57466

دعوت اسلامی پاکستان کے امیر مولانا الیاس قادری کو سننا ٹھیک ہے کہ نہیں؟

Published on: Aug 22, 2015

جواب # 57466

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 315-313/N=4/1436-U

دعوت اسلامی پاکستان کے امیر: مولانا الیاس قادری، فرقہ رضاخانی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے بیانات میں اہل السنة والجماعة کے خلاف بے شمار باتیں پائی جاتی ہیں، جیسے: اعتقادی اور عملی مختلف بدعات مروجہ کی تائید کرنا اور اہل حق علمائے کرام پر سب وشتم وغیرہ کرنا؛ بلکہ یہ رضاخانی فرقہ کے ایک بڑے ترجمان ہیں؛ اس لیے بغرض استفادہ ان کے بیانات ہرگز نہ سنے جائیں بالخصوص عوام کو تو بہت احتیاط کرنی چاہیے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات