عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 17055
طلحہ
کو بشری اچھی لگی ، چند احباب پیغام نکاح لے کر بشری تک پہنچے ۔ بشری نے اس پیغام
نکاح کو قبول کرلیا۔ بعدہ طلحہ کے احباب نے رو نمائی (منھ دکھائی) کی اور اس کے
پیسے بھی دئے ۔ کیا یہ جائز ہے ؟
طلحہ
کو بشری اچھی لگی ، چند احباب پیغام نکاح لے کر بشری تک پہنچے ۔ بشری نے اس پیغام
نکاح کو قبول کرلیا۔ بعدہ طلحہ کے احباب نے رو نمائی (منھ دکھائی) کی اور اس کے
پیسے بھی دئے ۔ کیا یہ جائز ہے ؟
جواب نمبر: 1705501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1628=1628-11/1430
جن احباب نے لڑکی کی رونمائی کی اگر وہ لڑکی کے غیرمحرم تھے تو ان کے لیے رونمائی جائز نہیں، اوررسم کے تحت جو پیسے دیئے وہ بھی درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا سعودی علمائے کرام نے حضرت تھانوی رحمة اللہ علیہ اور بعض دوسرے دیوبند ی اکابر کے بارے میں کفر کا فتوی دیا تھا؟
4697 مناظرکیاجماعت اسلامی (مودودی گروپ) والے اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں؟ کیا ان لوگوں کی اقتداء میں فرض نماز یا تراویح نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟کیا مودودی صاحب کی تفہیم القرآن اور اس کی لکھی ہوئی باقی کتابیں پڑھنا جائزہے؟
8622 مناظرکیا اہل تشیع اورغیر مقلدوں کی اذان سنی جائے گی اور جواب دیا جائے گا؟
5658 مناظرکیوں دیوبندی کہتے کچھ اوراپنی کتابوں میں لکھتے کچھ ہیں؟ میں نے تھانوی، نانوتوی اور گنگوہی کی کچھ کتابیں دیکھیں ، ان میں ناقابل انکار شرکیہ بتائیں ہیں۔ اب مجھے معلوم ہوا کہ دیوبندی کیوں گمراہ فرقہ ہے۔
فتویٰ نمبر ۵۸۵/ب کے حوالے سے سوال
کیا
درج ذیل عقائد کے حامل لوگ یا فرد ختم نبوت کا قرآن و سنت کے مطابق منکر تصور ہوں
گے؟ (۱)جس
کا عقیدہ یہ ہو کہ امام انبیاء کی طرح معصوم ہوتے ہیں۔ (۲)امام انبیاء (علیہم
السلام) کی طرح منصوص من اللہ ہوتے ہیں۔ (۳)انبیاء علیہم السلام کی طرح اماموں
پر ایمان لانا فرض ہے اور ان کا انکار کفر ہے۔ (۴)ائمہ کی غیر مشروط اطاعت
بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح فرض ہے۔ (۵)انبیاء کی طرح ائمہ کو
معجزے عطا کئے جاتے ہیں جیسے معجزے نبی کی نبوت کی دلیل ہوتے ہیں، اسی طرح ائمہ
مردوں کو زندہ کرنے ، مادر زاد اندھے او رمبروص کو تبدیل کرنے کی او رانبیاء علیہم
السلام کی طرح تمام معجزوں کی قدرت رکھتے ہیں۔ (۶)ائمہ پر وحی کا نزول
ہوتاہے۔ (۷)ائمہ
کو تحلیل و تحریم کے اختیارات ہوتے ہیں۔ (۸)ائمہ کو احکام کے منسوخ کرنے کے اختیارات
ہوتے ہیں۔(۹)ائمہ
کا مرتبہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر او ردیگر انبیاء علیہم
السلام سے بالا تر ہے۔ محترم مفتی صاحب بندہ نے ....
یہ مہدوی فرقہ کون سا ہے؟ کیا ان کو مسلمان سمجھا جائے گا؟
میری
ملاقات ایک اہل حدیث سے ہوئی وہ کہہ رہا تھا کہ وہ دو رکعت نفل نماز جو کہ ہم وتر
کے بعد پڑھتے ہیں اس کا پڑھنا غلط ہے۔ اس نے ایک حدیث بیان کی کہ نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ وتر کو آخری نماز بناؤ۔ برائے کرم آپ مجھ کو
مناسب حدیث اور حوالوں کے ساتھ جواب عنایت فرماویں تاکہ مجھ کو حقیقت معلوم ہوجائے
اور دوسروں کو بھی مطلع کرسکوں۔
ہم مسلمان ایک اللہ اور ایک نبی پریقین رکھتے ہیں۔ تو بہت سارے لوگ مسلمانوں کو فرقوں میں کیوں تقسیم کررہے ہیں، ہمارے لیے مکتبہ فکر اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لیے اسلام اہم ہے، ہم ہندو نہیں ہیں جو کہ تین سو تیس ملین دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں ۔ ہم تو صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔
4485 مناظر