• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 25232

    عنوان: میں جہاں ٹیوشن پڑھاتا ہوں وہ لوگ شیعہ ہیں۔ اکثر وہ لوگ کھانے اور پینے کو ضد کرتے ہیں۔ کم سے کم پانی تو ہر روز آتا ہی ہے مگر سنا ہے شیعہ سنی کا ایمان خراب کرنے کے لیے تھوک کر دیتے ہیں۔ تو جب وہ بھی مسلم ہیں تو پانی یا رزق پر تھوک کیسے سکتے ہیں؟ ایک بار میں نے ایسے ہی پڑھانے میں پوچھا تھا ان بچوں سے (سب سمجھدار ہیں تیرہ، چودہ اور نو سال کی عمر ہے) تو ان لوگوں نے کہا سر سب افواہ ہے۔ کسی قاری یا حافظ سے پوچھتا ہوں تو وہ لوگ بولتے ہیں سنا ہے پکا نہیں جانتے۔ تو کیا میں گناہ میں داخل ہورہا ہوں جان کر ان کے یہاں کھانے یا پینے سے۔ ایک امام صاحب نے تو مجھ سے منع بھی کردیا کہ وہ شیعوں کو قرآن نہیں پڑھائیں گے کیوں کہ وہ اس پر عمل نہیں کرتے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے، کیا مسلم ہونے کے ناطے وہ ہمارے ایمان والے بھائی ہیں یا یہ باتیں صحیح ہیں؟ اللہ مجھے معاف کرے اگر یہ بات صحیح ہوئی تو؟ اللہ آپ کو ہمیں ہم سب مسلمانوں کو گمراہی سے بچائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

    سوال: میں جہاں ٹیوشن پڑھاتا ہوں وہ لوگ شیعہ ہیں۔ اکثر وہ لوگ کھانے اور پینے کو ضد کرتے ہیں۔ کم سے کم پانی تو ہر روز آتا ہی ہے مگر سنا ہے شیعہ سنی کا ایمان خراب کرنے کے لیے تھوک کر دیتے ہیں۔ تو جب وہ بھی مسلم ہیں تو پانی یا رزق پر تھوک کیسے سکتے ہیں؟ ایک بار میں نے ایسے ہی پڑھانے میں پوچھا تھا ان بچوں سے (سب سمجھدار ہیں تیرہ، چودہ اور نو سال کی عمر ہے) تو ان لوگوں نے کہا سر سب افواہ ہے۔ کسی قاری یا حافظ سے پوچھتا ہوں تو وہ لوگ بولتے ہیں سنا ہے پکا نہیں جانتے۔ تو کیا میں گناہ میں داخل ہورہا ہوں جان کر ان کے یہاں کھانے یا پینے سے۔ ایک امام صاحب نے تو مجھ سے منع بھی کردیا کہ وہ شیعوں کو قرآن نہیں پڑھائیں گے کیوں کہ وہ اس پر عمل نہیں کرتے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے، کیا مسلم ہونے کے ناطے وہ ہمارے ایمان والے بھائی ہیں یا یہ باتیں صحیح ہیں؟ اللہ مجھے معاف کرے اگر یہ بات صحیح ہوئی تو؟ اللہ آپ کو ہمیں ہم سب مسلمانوں کو گمراہی سے بچائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

    جواب نمبر: 25232

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1706=351-10/1431

    شیعہ اثنا عشری اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں ملتے ہیں کافر ومرتد ہیں۔ مثلاً وہ قرآن کو محرف مانتے ہیں یعنی جو قرآن اللہ کی طرف سے نازل ہوا تھا اس میں صحابہٴ کرام نے رد وبدل کردیا۔ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ا لوہیت کے قائل ہیں یعنی انھیں خدا مانتے ہیں۔ اپنے بارہ اماموں پر ایمان لانا فرض بتاتے ہیں جو شخص ان کے بارہ اماموں پر ایمان نہ لائے وہ مومن نہیں۔ وہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو زانیہ مانتے ہیں جب کہ قرآن میں پورا ایک رکوع ان کی براء ة میں نازل ہوا ہے۔ وہ حضرت جبریل کو خائن اور بے ایمان بتاتے ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں قرآن کی آیتیں اور سورتیں دے کر حضرت امام غائب کے پاس بھیجا تھا انھوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچادیا۔ حضرت ابوبکر صدیق کی صحابیت کا انکار کرتے ہیں۔ یہ سب عقیدے قرآن کے خلاف ہیں؛ اس لیے وہ دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں ، ان کو ٹیوشن پڑھانے سے احتیاط کرنی چاہیے۔ ان کے یہاں سنیوں کو ناپاک چیز کھلانا اور جھوٹ بولنا کار ثواب ہے۔ اس لیے ان کے گھر کی پکی ہوئی چیز کھانے سے احتیاط کرنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند