• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 8367

    عنوان:

    کئی سارے دیوبندی کافر ہیں یا کوئی کوئی جیسا کہ دیوبند ی چار مولوی تو نارے کافر ہیں۔ (۱)اشرف علی تھانوی (۲) مولوی قاسم نانوتوی (۳) رشید احمد گنگوہی (۴) خلیل احمدانبیٹھوی یہ تو کافر ہیں۔ کیا اس کے علاوہ اور بھی کافر ہیں یا سارے دیوبندی کافر ہیں کیوں کہ میری دوست کہتی ہے کہ ان کی وجہ سے سارے دیوبندی کافر ہیں۔ میری یہ الجھن دور کردیں اور حوالہ کے ساتھ جواب دیں کہ حسام الحرمین میں فتوی سچ ہے یا جھوٹ ہے ،اگر جھوٹ ہے تو مقدمہ کیوں نہیں کرتے کہ تمام دیوبندیوں کو کافرکہا گیا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2194=1784/ب

    حسام الحرمین میں مولوی احمد رضا خاں صاحب نے ان اکابر رحمہم اللہ کے خلاف افتراء پردازی کرکے علماء عرب کو دھوکے میں ڈال کر فتویٰ حاصل کیا تھا، جس کا جواب علمائے دیوبند نے دیا تھا، چنانچہ حسام الحرمین کے رد میں المُہَنَّد علی المُفَنَّد نامی کتاب لکھی گئی ہے جس میں علمائے عرب ومصر کے دستخط موجود ہیں، براہ کرم ملاحظہ فرمالیں، اسی طرح مولوی احمد رضا خاں نے اکابر علمائے دیوبند کی طرف جن کفریہ عقائد کی نسبت کی تھی، اس کے رد میں مولانا حسین احمد مدنی صاحب قدس سرہ نے الشّہاب الثاقب لکھا ہے، اور ان عبارتوں کا مطلب بیان کیا گیا ہے، جن سے خان صاحب نے دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند