• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 12660

    عنوان:

    میں محمد شاداب خان مرادآباد (یوپی)کا رہنے والا ہوں۔ میں جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہوں۔ان دنوں ہمارے ہاسٹل کی زندگی بہت شکستہ حال چل رہی ہے، کیوں کہ یہاں پر کچھ لوگوں کی ایک جماعت اصل اسلامیت کی علت بیان کرتے ہیں۔وہ لوگ دراصل اہل حدیث ہیں۔ وہ لوگ یہاں پڑھنے والوں کے ذہن ہمارے موجود مسلک سے اہل حدیث کی جانب پھیر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ جو کچھ ہم کررہے ہیں وہ اصل اسلام نہیں ہے، بلکہ یہ غلط تصورات اور غلط اعتقاد کا مجموعہ ہے۔ عام طور پر میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس طرح کی چیزوں کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے اور ہم اپنا موجودہ ایمان کیسے بچاسکتے ہیں؟ میرے علم کے مطابق وہ لوگ ہمارے معتبر علماء کی کتابوں سے حوالہ نکالتے ہیں اور اس کے اوپر غلط تصور پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ برائے کرم مجھے بہترطریقہ بتائیں جس کے ذریعہ سے ہم لوگ اپنے آپ کو ان سے بچا سکیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 990=839/ھ

    اہل حدیث جو آج کل موجود ہیں، اپنے آپ کو حدیث کا عامل بتاتے ہیں، لیکن نہ انھیں حدیث معلوم ہے اور نہ حدیث سمجھنے کے اصول وقواعد، صرف ملت میں اختلاف مچانے کے لیے یہ کسی خاص مشن کے تحت کام کررہے ہیں، آپ خود ہی سوچئے کہ ہماری ان کتابوں میں جو صحابہٴ کرام کے زمانے میں لکھی گئیں، تابعین وتبع تابعین کے زمانے میں لکھی گئیں، جن کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ خیر القرون ?بہترین صدی? کے لوگ ہیں، ان کی باتیں تو غلط ہوں اور یہ پندرہویں صدی ہجری میں اسلام کا نیا مطلب بغیر دلیل کے بتلائیں، یا ہرشخص اپنے کو امام بخاری رحمہ اللہ کا ہم پلہ سمجھنے لگے ان کی بات صحیح ہو، یہ محض امت میں اختلاف پیدا کرنے، اور اپنا دنیوی مقصد حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو ورغلاتے ہیں، اگر یہ لوگ کوئی خاص مسئلہ آپکو بتائیں اور کہیں کہ یہ حدیث کے خلاف ہے، آپ اسے لکھ کر بھیجیں، تو ہمارے جواب سے آپ خود ہی یہ فیصلہ کرلیں گے کہ حدیث کے خلاف کون ہے؟ اور یہ لوگ ہمارے مسائل کی عبارتوں کو کاٹ چھانٹ کر بغیر سیاق وسباق کے غلط انداز میں پیش کرنے کی سعی کرتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو فتنوں سے محفوظ فرمائے، آمین

    نوٹ: آپ خطباتِ صفدر، رد غیرمقلدیت، اختلاف امت اور صراط مستقیم، قرآن وحدیث اور مسلک اہل حدیث، وغیرہ کتب کا مطالعہ کرلیں، تو ان شاء اللہ آپ کو پوری بصیرت حاصل ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند