عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 153371
جواب نمبر: 15337101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1193-1157/N=11/1438
غیر مقلدین کی جماعت اپنے عقائد ونظریات کی وجہ سے اہل السنة والجماعة سے خارج اور گمراہ ہے ؛ کیوں کہ ان کا اختلاف اہل السنة والجماعة سے محض فروعی نہیں ہے، اصولی ہے(تفصیل رحمة اللہ الواسعہ ۲:۷۴۰- ۷۴۴میں ملاحظہ فرمالیں)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
پاکستان میں کافی جگہیں ایسی ہیں جہاں ایک مسجد بریلویوں کی ہے اوردوسری غیرمقلدین کی تو ہمیں کس میں نماز پڑھنی چاہیے۔ اور میں نے سنا ہے کہ غیرمقلدین کے کچھ ایسے مسائل ہیں جیسے کہ بیوی کے ساتھ جماع کریں اورانزال نہ ہو تو غسل واجب نہیں ہوتا اس کا بھی حوالہ دیجیے اور تفصیل سے بتائیں کہ کہاں نماز پڑھنی چاہیے اور کس کے پیچھے نماز نہیں ہوگی اورکیوں؟ آپ کا بہت شکر گزار ہوں گا۔
حضرت
جیسا کہ ہم لوگ کہتے ہیں کہ یا رسول اللہ اور یا محمد یعنی یا اور اے کا لفظ
استعمال نہیں کرنا چاہیے جیسے کہ ہم نماز میں جلسہ میں التحیات پڑھتے ہیں اس میں
اے لکھا ہے ترجمہ میں [سلام ہو اے نبی آپ پر]۔ اس کے بارے میں رہنمائی فرماویں۔(۲)مجھ سے کچھ بریلوی حضرات
کہتے ہیں کہ دیوبند نے قرآن شریف کا ترجمہ صحیح نہیں کیا ہے او رکہتے ہیں قرآن
شریف میں سورہ فاتحہ میں دیوبند نے لکھا ہے (عبد اللہ یوسف علی، ایم پکتھال نے
اپنے انگریزی ترجمہ میں سورہ فتح کی دوسری آیت ما تقدم من ذنبک و ما تاخر میں ذنب
کا ترجمہ گناہ اور غلطی سے کیا ہے)۔ بریلوی حضرات کہتے ہیں کہ اس سورت میں یہ لکھا
ہے محمد صلی اللہ علیہ کے پچھلے گناہ جو ان سے سرزد ہوئے تھے اور جو گناہ ان سے
ہوں گے ان سب کو اللہ نے معاف کردیا۔ وہ کہتے ہیں کہ نبی گناہوں سے پاک ہوتے ہیں
یہ تو ہم بھی مانتے ہیں لیکن ترجمہ میں یہ لکھا ہے اللہ مجھ کو معاف کرے اگر میں
نے کچھ غلط کہا ہے تو وہ کہتے ہیں یہ ترجمہ غلط ہے ، کنز الایمان صحیح ہے۔ برائے
کرم میری رہنمائی فرماویں۔
فرقے کا کیا مطلب ہے؟ کیا اہل الحدیث، بریلوی، جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت الگ الگ فرقے ہیں یا نہیں؟ اور عقائد کے اعتبار سے کہاں تک صحیح ہیں؟
شیعہ رافضی کے نظریات قرآن حدیث اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے اقوال کی روشنی میں واضح کریں۔
783 مناظرفتویٰ نمبر ۵۸۵/ب میں جو آپ نے فرمایا ہے کہ بریلوی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو هر وقت ہرجگہ حاضر وناظر مانتے ہیں اور قبروں کو سجدہ کرتے ہیں، براہ کرم اس کا حوالہ عطا فرمادیں۔ آپ نے فرمایا کہ: یہ لوگ قبروں کا سجدہ کرتے ہیں، یعنی یہ بریلویوں کا عقیدہ ہے، ان کے کس کس عالم نے قبروں کا سجدہ کرنا جائز یامستحب لکھا ہے؟ تسلی کے لیے ایک آدھ کا حوالہ عطا فرمادیں۔
مولوی خلیل احمد امبیٹھوی نے بر اہین قاطعہ میں لکھاہے کہ شیطان کو رسول اللہ سے زیا دہ علم تھا (استغفر اللہ) کیا یہ شخص صحیح اور ان کی کتاب مستند ہیں؟ کیا ان کا تعلق دیوبندی جماعت سے ہے؟
میں نے بریلویت کا کافی مطالعہ کیا ہے۔ ان کے خبیث عقائد سے میں کافی حد تک آگاہوچکاہوں، میں یہ بھی جانتاہوں کہ احمد رضا نے دھوکے سے سعودی عرب کے مفتیوں سے علمائے دیوبند کے خلاف کفر کا فتوی لیا تھا اور وہ خود اور اس کی جماعت دیوبندیوں کو کافر مانتے ہیں۔ مجھے یہ بتائیں کہ ان بدعتوں کے خلاف علمائے دیوبند نے کبھی کفر کا فتوی کیوں نہیں دیا؟ (۲) میں حجة الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی ، امام العصر مولانا انور شاہ کشمیری اور حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہم اللہ سے کافی متاثر ہوں۔براہ کرم، کوئی ایسی کتاب کانام بتائیں جن میں ان بزرگوں کی کرامات یا دلچسپ واقعات مذکور ہوں۔
1473 مناظرمجھے یہاں اہل حدیث حضرات اکثر نماز کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ رفع یدین ترک ہونے کی حدیث بتاؤ، آمین ہلکی آواز میں کہنے کی حدیث بتاؤ وغیرہ۔ میں اکثر پریشان ہوجاتاہوں۔ آپ مہربانی فرماکرمجھے کوئی کتاب بتادیں جس میں مجھے احناف کی نمازکا مکمل طریقہ اور تفصیل احادیث کی سند اورحوالہ کے ساتھ مل جائے۔ کتاب اس طرح ہوکہ میں اہل حدیث کو مکمل اور تسلی بخش جوابات دے سکوں۔ ایک بات کا خیال رکھیں گے کہ کتاب موجودہ دور کے علمائے کرام کی ہو تو زیادہ بہترہے، جیسے مفتی تقی عثمانی، مفتی رفیع عثمانی، مولانایوسف لدھیانوی شہید۔ کیونکہ ان کی کتابوں میں اردو زبان آج کل کے زمانے کے مطابق آسان ہوتی ہے جس کو سمجھنا بھی آسان ہوتاہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔
986 مناظرشیعہ
کے ساتھ کھانا پینا
کیا مسلمان کے لیے قادیانیوں کا کھانا پکانا جائزہے؟
490 مناظرآپ نے اپنے پچھلے جواب میں کہا کہ المہند اور شہاب ثاقب حسام الحرمین ، اعلی حضرت کے جواب میں ہے، لیکن جب اعلی حضرت فتوی لینے جاتے ہیں تو ان دو کتابوں کے مصنف حرمین شریفین میں موجود ہوتے ہیں۔ اگر وہ صحیح ہیں اور سچے مسلمان ہیں تو وہ اس فتوی پر بحث کرنے کے لیے اعلی حضرت کے پاس اور علمائے حرمین کے پاس کیوں نہیں گئے ؟اور ان کتابوں میں انھوں نے ان کے فتاوی کیوں نہیں منتخب کئے ہیں جنھوں نے حسام الحرمین میں دستخط کئے؟ دین الٰہی کی خاطر میرے سوال کا جواب بھیج دیں۔
816 مناظر